Tips for hair care

بال گرنا

سر کے بال گرتے ہیں، شروع شروع میں کنگھی کرنے سے بال اکھڑ کر کنگھی کے دندوں میں پھنس کر آتے ہیں۔ جب مرض پرانا ہو جائے تو خود بخود گرنے لگتے ہیں۔

گنج پن کی وجوہات

سب سے اولین وجہ ہارمونز کی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنے لگتے ہیں اور گنج پن شروع ہو جاتا ہے

دوسری وجہ ہارمونز کا توازن میں نہ ہونا ذہنی تناؤ دباؤ کمزور غدود خوراک کی کمی اور غیر متوازن خوراک ہے

تیسری وجہ وراثت بھی ہے

زیادہ خشکی، دماغی کمزوری، خون کی کمی سے بالوں کو پوری غذا مہیا نہ ہونا۔

علاج

روغن بیضہ مرغ لگائیں ہلکا ہلکا مساج کریں تاکہ روغن جذب ہو۔

آملے لے کر پانی میں 24 گھنٹے کیلئے بھگودیں۔ جب نرم ہو جائیں تو پھر ان کو ہاتھوں سے مل کر گھٹلی نکال دیں اور صرف پانی کام میں لائیں۔ بالوں کو دھوئیں۔

پانی کو گرم نہیں کرنا ورنہ اثر ختم ہو جائے گا۔

بال گرنا بند ہو جائیں گے۔ بال صحت مند مضبوط سلکی چمکدار خوبصورت اور گنجا پن دور کرنے کیلئے لاجواب طریقہ علاج۔

علاوہ ازیں 

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے

🌳مالش

بادام زیتون ناریل اور کسٹرآئل 

تمام آئل ایک پیالی میں ملا لیں ایک بڑھے برتن میں پانی گرم رکھیں اور اس میں یہ پیالی رکھ دیں جب تیل گرم ہو جائے تو اس کی مالش کریں اس کو ہفتے میں کم از کم دوبار لازمی مالش کریں رات بھر تیل لگا رہنے دیں صبح نہا لیں

ماسک

شہد لیموں ناریل کا تیل اور انڈے کا آمیزہ بنا کر سر پر 20  منٹ لگائیں اور پھر دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں

👈سکرب

شکر شہد اور ناریل کا تیل کو مکس کر کے آمیزہ بنا لیں شیمپو کرنے کے بعد اسے سر پر 3سے 5منٹ مساج کریں اور پھر سر دھو لیں بعد میں شیمپو نہیں لگائیں

شیمپو ہمیشہ اچھی کمپنی کا ہربل شیمپو استعمال کریں

 

👈ابھی بال نیم گیلے ہوں تو ناریل کا تیل یا بادام کا تیل لگائیں اس سے بالوں کو غذائیت بھی ملے گی اور نرم بھی رہے گئے

‼️کنگھی

نرم کنگھی یا برش سے سے کریں ہیر برش کا مساج اچھا ہوتا ہے روزانہ 5منٹ سر کا انگلیوں سے یا برش سے مساج کریں اس دوران خون تیز ہوتا ہے اپنے بالوں کو چہرے کے سامنے ڈال کر کنگھی کریں اس سے بال لمبے ہوتے ہیں

🔸وٹامنز

وٹامن اور آئرن کی گولیاں کھائیں یا غذائی اجزاء سے بھرپور غذا لیں

🔸مہندی

مہندی سر سادہ مہندی لگائیں یا سرسوں کے تیل کو پکا کر اس میں مہندی کے پتے شامل کر لیں ٹھنڈا ہونے پر مساج کریں

 

▪️پیاز یا لہسن

پیاز یا لہسن کا پانی ایک گنٹھہ سر پر لگا کر نہا لیں

شہد اور دارچینی کا آمیزہ لگا کر دو گھنٹے بعد نہا لیں

گرتے بالوں کے لیے

کالے زیرے کو انچ پر اس حد تک پکائیں کہ وہ جل کر بھربھرا ہو جائے پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کرکے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور بالوں کو اچھی طرح مساج کریں ان شاءاللہ بال گرنا بند ہو جانے گئے

 

خشک میوہ جات

ان میں اومیگا تھری کے ساتھ اومیگا 6 پایا جاتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کا خاص خیال رکھتا ہے۔ایک تحقیق میں لوگوں کو اومیگا تھری ،اومیگا 6، فیٹی ایسڈز اور انٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل سپلیمنٹ چھ ماہ تک دیا گیا۔ان افراد میں 90 فیصد لوگوں کے بال گرنا کم ہوئے، 86 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے بالوں کی نشوونما بہترہوئی ہے اور 87 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے بال موٹے ہوئے ہیں۔

بال گرنا

سر کے بال گرتے ہیں، شروع شروع میں کنگھی کرنے سے بال اکھڑ کر کنگھی کے دندوں میں پھنس کر آتے ہیں۔ جب مرض پرانا ہو جائے تو خود بخود گرنے لگتے ہیں۔

بالوں  کو ہمیشہ کیلئے کالا کر دینے والا زبردست ٹوٹکا

یہ طریقہ یا ٹوٹکا سو فیصد کام کرتا ہے

یاد رہے یہ تین ٹوٹکوں کا مجموعہ ہے اور یہ تینوں‌ ایک ساتھ ہی استعمال کرنے ہوں‌گے جس کے بعد آپ کے بال ہمیشہ کے لیے کالے ہو جائیں گے. اور یہ انتہائی آسان ٹپس ہیں‌ کوئی مشکل کام نہیں‌ ہے. یہ ٹوٹکے مردوں اور خواتین دونوں کیلئے ہیں.پہلے ٹوٹکے میں‌ ہمیں‌ بالوں‌کو ہمیشہ کیلئے سیاہ کرنے والا آئل بنانا ہے

 غور سے پڑھ لیں اور نوٹ‌ کرلیں

ایک شیشے کی بوتل لے لیں اُس میں‌بادام کا تیل ایک چوتھائی کپ ڈال لیں. اب ایک چوتھائی کپ کا آدھا حصہ کسٹر آئل ڈالیں یعنی جتنا بادام کا تیل ڈالا ہے اُس کا آدھا حصہ کسٹر آئل ڈالنا ہے 1/8 کپ.تیسرے نمبر پرآپ کو اس بوتل میں‌ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ FENU-GREEK-SEEDS ڈالنا ہے اور چوتھے نمبر پر ایک چائے کا چمچ کلونجی کا ڈال دینا ہے.

میتھی دانہ اور کلونجی پسا ہوا نہیں‌ ڈالنا بلکہ جیسے اپنی اصلی حالت ہوتا ہے ایسے ہی ڈال دینا ہے.* ہم نے جو مقدار بتائی ہے اگر بالوں‌کے حساب سے کم پڑجائے تو ڈبل کرلیں. اب اس بوتل کو ڈھکن بند کر کے اچھی طرح‌ ہلا کر چاروں اشیاء کو خوب مکس کرلیں.

اس تیل کو آپ نے 2 دن دھوپ میں‌رکھنا ہے. دونوں‌ دن اس بوتل کو چھت پر رکھ دیں‌* اور 6 گھنٹے دھوپ میں‌ پڑا رہنے دیں‌ یعنی ہردن 6 گھنٹے کے حساب سے 2 دن میں ‌12 گھنٹے دھوپ لگوا لیں. آپ کا جادوئی ہئیر آئل تیار ہوگیا ہے.

ہفتے میں‌ایک بار اس آئل کو اپنے بالوں‌کی جڑوں میں‌اچھی طرح‌ مساج کرکے لگائیں اور 45 منٹ‌ لگا رہنے دیں‌ پھر شیمپو سے بال دھو لیں. اسے آپ ہر ہفتے استعمال کریں‌*، اس کی تاثیر اس قدر زبردست ہے کہ بالوں‌کی بڑھوتری بھی کمال کی کرتا ہے اور بالوں‌کو ایک مہینے میں‌ کالا کرنا بھی شروع کر دیتا ہے.

اس آئل کا ایک اور بڑا زبردست فائدہ یہ ہے کہ بالوں کے گرنے کو بہت تیزی سے کم کردیتا ہے.* اس آئل کو ہر بار تازہ ہی بنانا ہے کیونکہ اسے دھوپ لگوانی پڑتی ہےاس لئے اسے بنا کر نہیں‌ رکھ سکتے.

دوسرا ٹوٹکہ 

  یہ ہئیر ماسک ہے. آئل بالوں کی بڑھوتری اور رنگ کو کالا کرنا شُروع کرے گا اور یہ ماسک اُس رنگ اور بڑھوتری کو بہتر کرتا جائے گا اور نتیجے کو دیرپا بنائے گا.

2 کھانے کے چمچ گھر کا بنا ہوا دہی ایک پیالی میں‌ڈال لیں اب اس میں‌1 کھانے کا چمچ آملہ پاؤڈر ڈالیں اور آدھا لیموں‌(بڑے سائز) کا رس نچوڑ لیں‌اگر سائز لیموں‌کا چھوٹا ہے تو پورے لیموں‌کا رس ڈالیں. یہ جو آملہ پاؤڈر ہے یہ آپ کے بالوں‌کو بلیک کرنے میں‌ بہت زبردست کردار ادا کرے گا*. اس ماسک کو بالوں‌کی جڑوں‌سے لگانا شروع کریں‌اور پوری لمبائی تک بالوں‌کو اس سے کور”Cover” کرنے کی کوشش کریں. حسب ضرورت مقدار کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے.

اسے 45 منٹ‌ لگا رہنے دیں‌ پھر شیمپو سے بال دھولیں‌ اب ذرا بالوں‌کو چیک کریں‌ ایک دم چمکدار اور کالے بال آپ کو نظر آئیں‌ گے. کچھ لوگوں‌کے بال بہت زیادہ سفید ہو چکے ہوتے ہیں‌ یا پھر بازاری کلر لگا لگا کر بالوں‌کا بیڑہ غرق ہوا ہوتا ہے ایسی صورت حال میں‌اسے 2 سے تین ہفتے استعمال کریں. انشاء‌اللہ انتہائی زبردست نتیجہ ملے گا. اسے آپ نے عام طور ہر ہفتے میں‌ ایک بار استعمال کرنا ہے.

اب ذرا ترتیب کو غور سے دوبارہ دیکھ لیں.جو آئل میں نے بتایا ہے اُسے ہفتے میں‌ایک بار لگانا ہے اور یہ ماسک بھی ہفتے میں‌ایک بار ہی استعمال کرنا ہے.* اس کا مطلب یہ ہے کہ تین دن بعد آئل اور اگلے تین دن بعد یہ والا ماسک لگائیں. ایک مہینہ استعمال کرکے دیکھیں‌آپ کو اتنا حیران کُن نتیجہ ملے گا کہ آپ خود حیرت زدہ ہوجائیں گے. نتیجہ دیکھنے کے بعد دل کو تسلی ہوجائے تو مستقل مزاجی سے ان دونوں ٹوٹکوں‌کو آپ نے تین مہینے استعمال کرنا ہے تاکہ بالوں کا رنگ ہمیشہ کے لئے کالا ہوجائے اُس کے بعد آپ نے ہر 15 دن بعد ان دونوں‌ ٹوٹکوں‌کا استعمال جاری رکھنا ہے۔

یعنی 15 دن کے بعد پہلے آئل پھر تین دن بعد ہئیر ماسک 4مہینے اسی روٹین پر چلیں‌آپ کے بالوں‌کو بلیک رہنے کی عادت ہوجائے گی پھر مہینے میں‌ایک بار کرلیا کریں‌اتنا ہی بہت ہو گا.* باقی آپ استعمال کریں‌ گے تو بالوں‌ کے حساب سے بھی کچھ لوگوں‌کی روٹین الگ سے بنے گی وہ آپ کو خود سمجھ آجائے گی یہ دونوں‌ ٹپس آپ کے بالوں‌کی نیچر کے حساب سے ایڈجسٹ‌ خود ہی ہو جاتی ہیں.

تیسرا ٹوٹکا اب آتے ہیں‌تیسرے ٹوٹکے کی طرف، یہ نُسخہ بالوں‌ کو فوری طور پر پوری طرح سے کالا کرنے کیلئے ہے اسی لئے ہم نے اسے آخر میں‌ رکھا ہے. اسے آپ نے تب استعمال کرنا ہے جب کہیں‌جانا ہو یعنی کوئی فنکشن وغیرہ اور اگر ایسا کوئی موقع نہیں‌ آرہا ہو تو مہینے میں‌ایک بار اسے لازمی استعمال کریں.

جیسے بالوں‌ کو کلر کرتے ہیں‌ بالکل یہ ویسی ہی عادت بنا لیں اس کیلئے سب سے پہلے مہندی پاؤڈر لینا ہے لیکن

ایک بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ پاؤڈر اصلی ہونا چاہئیے آجکل بازار سے جو پسی ہوئی مہندی

ملتی ہے اُس میں‌ تو پتا نہیں‌ کیا کیا مکس کیا ہوتا ہے. ہم نے اس مسئلے کا علاج یہ نکالا ہے کہ ہم مہندی کے پتے پنساری سے لیکر خود پسواتے ہیں. آپ ان پتوں‌کو گھر کے گرائنڈر میں‌ بھی پیس سکتے ہیں‌۔ بہتر ہوگا کہ پنساری سے ہیں یا پھر بازار سے پسوا لیں. کیونکہ پاؤڈر جتنا بریک ہوگا اتنا بہتر ہوگا۔

اب ایک کپ پانی لیکر دیگچی میں‌ڈالیں‌ اور اس میں‌ ایک چائے کا چمچ بلیک ٹی (دانے دار) (ہم نے لپٹن دانے دار استعمال کرکے دیکھی ہے) ڈالیں اور اسے ایک بار اُبال لیں اور چھان کر کپ میں‌ڈال لیں.اب ایک الگ کپ یا گلاس لیں اس میں ‌4 کھانے کے چمچ حنا پاؤڈر (پسی ہوئی مہندی) ڈال لیں اور 2 کھانے کے چمچ آملہ پاؤڈر ڈالیں.* ایک کیپسول EVION 400 mg والا بھی ڈالیں. یہ میڈیکل سٹور سے باآسانی مل جاتا ہے اس کو ایک طرف سے تھوڑا سا کاٹ‌ کر جو جیل اس کے اندر ہوتا ہے وہ آملہ اور مہندی پاؤڈر والے کپ یا گلاس میں‌ڈال دیں‌.

اب ہم نے اس کا پیسٹ‌بنانا ہے جو بلیک ٹی چھان کر نکالی ہے اُسے تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالنا شروع کریں‌اور ساتھ ساتھ چمچ سے ہلاتے رہیں. ایسا اس لئے کرنا ہے کہ پیسٹ‌ ہمیں‌ گاڑھا چاہئیے ورنہ بالوں‌ پر لگانے میں‌ پرابلم کرے گا. جب آپ دیکھیں‌ کہ گاڑھا سا پیسٹ‌ مکس ہو کر تیار ہوگیا ہے تو باقی چائے والا پانی مت ڈالیں‌. جتنے سے پیسٹ‌ گاڑھا بنے بس اُتنا ہی ڈالنا ہے.

اس پیسٹ‌ کو بالوں‌کی جڑوں‌ سے لگانا شروع کریں‌ اور پورے بال اس سے کور کرلیں اور 45 منٹ تک لگا رہنے دیں‌

پھر تازہ پانی سے دھو لیں. شیمپو سے نہیں‌دھونا شیمپو اگر دل چاہے تو اگلے دن استعمال کریں.

 

علاوہ ازیں

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے

* وٹامن بی کمپلیکس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ غذا کے بعد ایک دو چمچ

دوبارہ بال اگانے کے لیے سب سے اہم جسم کو پانی کی وافر مقدار میں ضرورت ہے تاکہ اندورنی جسمانی غذائیت پیدا کر سکے پروٹین غذا کی قلت یا غیر متوازن غذا بھی گنجے پن کا سبب بن سکتی ہیں لہذا اس کے لیے مناسب مقدار میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے

♦️⁩بال گرنا، گنجا پن

روغن بیضہ مرغ لگائیں ہلکا ہلکا مساج کریں تاکہ روغن جذب ہو۔

آملے لے کر پانی میں 24 گھنٹے کیلئے بھگودیں۔ جب نرم ہو جائیں تو پھر ان کو ہاتھوں سے مل کر گھٹلی نکال دیں اور صرف پانی کام میں لائیں۔ بالوں کو دھوئیں۔

پانی کو گرم نہیں کرنا ورنہ اثر ختم ہو جائے گا۔

بال گرنا بند ہو جائیں گے۔ بال صحت مند مضبوط سلکی چمکدار خوبصورت اور گنجا پن دور کرنے کیلئے لاجواب طریقہ علاج۔

علاوہ ازیں

پوست ہلیلہ زرد۔پوست ہلیلہ کابلی۔ہلیلہ سیاہ بریاں ۔آملہ خشک۔بسفائج۔اسطوخدوس۔کشمش۔مویز منقہ ہر ایک 20 گرام کشتہ فولاد 10 گرام

ادویہ کا سفوف بنا لیں اور 100 ملی لیٹر روغن بادام میں چرب کریں۔1 کلو چینی کا قوام تیار کر کے سفوف شامل کریں

1 چمچ صبح و شام کھانے کے بعد لیں