Popular Categories

Skin care

چھا ئیوں کا حل

میں بات کر رہی ہوں چہرے پر ہونے والی چھائیوں، براؤن سپاٹس اور میلازما وغیرہ کی۔ 

سب سے پہلے بات کر لیتے ہیں کہ یہ چھائیاں ہوتی کیوں ہیں 

کچھ وجوہات جو ہیں اس کی اس میں

میلانن ایک مادہ ہوتا ہے ہمارے جسم میں جو ہماری آنکھوں بالوں وغیرہ کے رنگ کا ذمہ دار ہوتا ہے لیکن اس مادے میں زیادتی ہو جائے یہ غیر متوازن ہو جائے تو اس کا اثر ہماری جلد پر مختلف براؤن پیچز کی صورت میں نظر آتا ہے جس کو ہم چھائیاں کہتے ہیں

اور اس میلانن میں کمی و زیادتی کیوں ہوتی ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ ہے سورج کی شعاعیں (آلودگی زیادہ ہونے سے اوزون میں شگاف ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سورج کی ریز زیادہ خطرناک ہوتی جارہی ہیں)

اس کے علاوہ ہارمون کا مسئلہ یا اوپر نیچے ہونا ، جلد میں کوئی زخم یا انجری ، عمر بڑھنے کےساتھ، ہاضمے یا قوت مدافعت میں کمی، وٹامنز آئرن کیلشیئم یا ہیمو گلوبن لیول کا کم ہونا یا کسی دوائی کا سائیڈ ایفیکٹ یہ تمام میلانن کی کمی و زیادتی اور چھائیوں کی وجوہات ہیں

سب سے پہلا اہم اسٹیپ یہ ہے کہ آپکو خود کو سورج کی شعاعوں سے بچانا ہے

اور اس کے لیے آپکو ایک اچھا سن اسکرین اپنی روٹین میں شامل کرنا ہے(سن بلاک اور سن اسکرین پہ نیکسٹ پوسٹ میں ڈیٹیل سے بات ہو گی انشاء اللہ)

تو چاہے دھوپ ہے بارش ہے گرمی ہے سردی ہے آپ گھر سے باہر ہیں یا اندر سن اسکرین کا استعمال آپکو کرنا ہی ہے۔ باقی علاج بعد میں شروع ہو گا پر پروٹیکشن پہلے شروع کریں ورنہ جتنا بھی علاج کر لین افاقہ نہیں ہو گا

دوسرا اپنا اندرونی چیک اپ جیسے ایچ بی لیول وغیرہ چیک کروائیں۔ ڈاکٹر کےمشورے سے ملٹی وٹامن کا استعمال کریں۔ خوراک بہت اچھی اور متوازن لیں۔ پھل اور ان کے فریش جوسز استعمال کریں۔ اس کے بعد باہر کے علاج کی طرف آئیں ورنہ فائدہ نہیں ہو گا

کچھ اہم پراڈکٹس جن کےاستعمال سے چھائیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

. وٹامن ای آئل

. کوجک ایسڈ (کوئی بھی سیرم یا کریم)

. ازیلک ایسڈ

ان سب کی مختلف برینڈز اور اچھے پروڈکٹس آپ استعمال کر کے اور گھریلو ٹپس پر عمل کر کے آپ اپنی سکن کو مذید خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

 💜: پھٹکری کے فائدے

پھٹکری چہرے کے کھلے ہوئے مساموں کو تنگ کرتی ہے (shrinks open pores)

. آئل کو کنٹرول کرتی ہے۔

. لٹکی ہوئی اسکن کو ٹائٹ کرتی ہے۔

 بیکٹیریا کو بڑھنے سے روکتی ہے اور ایکنی سے بچاتی ہے

 غیر ضروری بالوں کو ختم کرتی ہے۔

 

طریقہ استعمال

ایک چمچ پھٹکری کے پاؤڈر کو آدھا کپ عرق گلاب یا کسی اچھے بےبی آئل کے ساتھ مکس کر کے بوتل بھر کے رکھ لیں اور روز رات کو منہ دھو کر متاثرہ حصوں پر لگا کر سو جائیں۔ کم از کم 3 ہفتے استعمال کریں۔ ( فیشل ہیئر کے لیے مفید نسخہ ہے)

 

احتیاط

۔آنکھوں میں لگنے سے ہر صورت بچائیں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔

۔ حساس جلد والے یا الرجک لوگ احتیاط سے استعمال کریں

۔ بہت زیادہ استعمال اسکن کو برن یا ڈرائی کر سکتا ہے۔

Recent Posts