: چہرے کی حفاظت کے ٹوٹکے
بلیک ہیڈز سے نجات
بیوٹی پارلر جائے بغیر یامنہگی منہگی اشیا کے بغیر بھی آپ اپنی ناک پر آئے بلیک
ہیڈز خود بھی صاف کرسکتی ہی
طریقہ استعمال
انڈے کی سفیدی میں روئی کا ایک بڑا ٹکڑا بھگودیں۔ اس کے بعد روئی کو ناک پر چپکادیں اور اسے مکمل خشک اور سخت ہونے دیں۔ پھر اس خشک روئی کو احتیاط سے اتاردیں بلیک ہیڈز اس گیلی روئی پر چپک جائیںگے اور جب آپ روئی اتاریںگی تو اس کے ساتھ باہر آجائیںگے۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا
کیل مہاسوں سے مستقل چھٹکارا پانا تو شاید ممکن نہ ہو۔ اس کے لیے آپ کو کم از کم چالیس برس کا ہونا پڑے گا تب ہی ان سے دائمی نجات مل سکتی ہے۔ جن خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں وہ ایک چمچہ ملتانی مٹی، نیم کے پتوں کا پیسٹ آدھا چمچہ، عرق گلاب ایک چمچہ یا حسب ضرورت، منرل پاؤڈر ایک چمچہ، لیموں کا رس ادھا چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، ایلو ویرا کا گودا ایک چمچہ، ان سب کو ملاکر پیسٹ بنالیں اور ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں۔ جلد خشک محسوس ہو تو ایسا موسچرائز لگائیں جو جذب ہوجائے یہی ٹریٹمنٹ پارلر میں ہزاروں کا ہوتا ہے۔
گورا رنگ
کوئی بھی دیسی یا بدیسی نسخہ ایک بار یا چند بار کے استعمال سے آپ کی قدرتی رنگت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہاں اس کا مسلسل یا متوازن استعمال آپ کی رنگت کو نکھرا نکھرا رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
بادام کا پاؤڈر تازہ، خالص ہلدی، لیموں یا کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر، بیسن خالص، پپیتیکے چھلکوں کا پاؤڈر، پودینے کے خشک پتوں کا پاؤڈر، نیم کے خشک پتوں کا پاؤڈر، حسب ضرورت ملاکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور موسم کی مناسبت سے اسے کبھی شہد، کبھی بالائی، کبھی بکری کے دودھ، کبھی عرق گلاب تو کبھی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر چہرے کا کم از کم بیس منٹ ہلکے ہاتھوں سے ہفتے میں دو تین روز مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی جلد کی تمام شکایت دور رہیںگی۔ اسی پیسٹ کو مہینے میں ایک بار انڈے کی سفیدی میں مکس کرکے بطور ماسک استعمال کریں پھر چہرے کی رونق دیکھیں۔
کلینزنگ
دہی اور شہد کو ملاکر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی دور ہوگی،داغ دھبے صاف ہوںگے، بند مسام کھل جائیںگے، چہرے کی جلد سخت ہوجائے گی، رنگت کھلی کھلی محسوس ہوگی۔