ہوم میڈ ابٹن چھائیوں اور ڈل رنگت کے لیے
اجزاء
۔ بیسن دو چمچ
۔ صندل پاؤڈر دو چمچ
۔مالٹے کے چھلکے کا پاؤڈر ایک چمچ
۔ ہلدی ایک چھوٹی چمچ
طریقہ استعمال
ان چاروں پاؤڈرز کو مکس کر کے کسی ایئر ٹائٹ جار میں بھر کے رکھ دیں۔ زیادہ
بنانا ہو تو ہر چیز کی مقدار زیادہ کر دیں۔
اور جب بھی استعمال کرنا ہو تو خشک چمچ کے ساتھ پاؤڈر ڈالیں اور حسب ضرورت دودھ، عرق گلاب یا دہی (تینوں میں سے ایک) جو بھی آپ کی اسکن کو سوٹ کرتا ہو اس کے ساتھ پیسٹ بنا کے لگا لیں دس منٹ بعد نارمل پانی سے منہ دھو کے ٹونر لگائیں۔ سات دن میں واضح فرق محسوس ہو گا۔