اسکے بعد عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ، اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔
اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ نے کسی بھی سنسنی خیزی کو ہوا دینے سے گریز کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ لوگ کیوں اس کی زندگی کو مشکل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس نے یہ بھی اجاگر کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اس کے اصل نام سے تک لاعلم ہیں۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں پارٹی میں موجود 1 خاتون اور مرد خاتون کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ زیرِ بحث فرد کوئی اور نہیں بلکہ ٹک ٹاکر عائشہ ہے، جس نے میرا دل یہ پُکارے آجا گانے پر اپنے وائرل رقص سے مقبولیت حاصل کی۔