Popular Categories

ننھا بچہ تلاوت کرنے والے امام صاحب کے پاس پہنچ گیا۔۔ چپ کروانے کی کوشش پر امام نے کیا کیا؟

Home » news

ننھا بچہ تلاوت کرنے والے امام صاحب کے پاس پہنچ گیا۔۔ چپ کروانے کی

کوشش پر امام نے کیا کیا؟ خوبصورت ویڈیو وائرل

 

اکثر بچے اپنے والد کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ والد تو نماز کی ادائیگی میں مشغول ہوجاتے ہیں البتہ من موجی، شرارتی بچے اپنی مصروفیت خود ڈھونڈ لیتے ہیں۔ ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں چھوٹا سا بچہ امام صاحب کے ساتھ شرارتیں کرنے میں مگن ہے۔

یہ ویڈیو ترکیہ کے شہر استنبول کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ننھا بچہ ان کے پاس آ کر کچھ دیر انھیں حیرت سے تکتا ہے اور اس کے بعد ان کے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے۔

بچہ پلٹ کر اپنے والد کو بھی دیکھتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ امام صاحب کو بھی تنگ کرتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر امام صاحب بچے کو روکنے کے بجائے اسے پیار کرتے ہیں اور گود میں بٹھا لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ امام مسجد کے پرشفقت انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔

Recent Posts