حج کرنا ہر مسلمان کا اولین خواب ہوتا ہے، لیکن ہر سال صرف کچھ ہی ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہوتی ہے اور وہ فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔
اب سوچیں حج پر جانا جب اتنی سعادت کی بات ہے تو وہاں کے امام کے لیئے یہ کتنی خوش نصیبی کی بات ہوگی کہ وہ اس موقع پر جہاں پوری دنیا سے مسلمان خانہ کعبہ آتے ہیں، یومِ عرفہ کا خطبہ دے۔
اس سال 1444 ہجری یوم عرفہ کے روز حج کا خطبہ دینے کیلیئے جن امام کا انتخاب گیا گیا ہے وہ ہیں شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق، حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کی منظوری سے امسال میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید خطبہ حج دیں گے۔ انتظامیہ نے مسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کومقرر کیا ہے۔
خطبہ حج دینے والے شیخ یوسف کون ہیں؟
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید سربرآوردہ علما کونسل کے رکن ہیں اور اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اسکے علاوہ یہ سائنسی کمیٹی برائے تعلیم عامہ سے تعلق رکھنے والی سپوزیم کے چیئرمین اور اور ویژن اور خواہشات کے رکن بھی ہیں۔
شیخ ڈاکٹر یوسف نے ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں ماسٹر اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 2020 میں انہیں سینئرز اسکالرز کی کونسل کا رکن مقرر کرنے کا شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔